عراقی شیعہ زائرین پر حملے جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں شیعہ زائرین پر مزید حملوں کے نتیجے میں سات پولیس والوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کو بھی عراق کے وسطی شہر حلہ میں دو خود کش بمباروں کے حملے میں کم سے کم ایک سو بارہ شیعہ زائرین ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بدھ کو ہونے والی ہلاکتیں عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے دورا میں ہونے والے ایک کار بم کے نتیجے میں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کار بم کا ہدف شیعہ زائرین اور ان کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار تھے۔ ان میں سے ایک زائر اس وقت ہلاک ہوا جب ایک نامعلوم شخص نے زائرین کے ایک قافلے پر فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق عراق میں زائرین کربلا جا رہے ہیں اور ان میں اکثر پیدل سفر کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے۔ منگل کو ہونے والے خود کش حملے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والوں حملوں میں سے یہ مہلک ترین حملہ تھا جس میں اربعین کے اجتماع کے سلسلے میں جانے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ منگل ہی کو ایک اور واقعے میں بغداد سے چہلم کے لیے کربلا روانہ ہونے والے سات زائرین کو ایک کار بم کے دھماکے سے ہلاک کیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ جب کہ بغداد کے جنوب میں واقع شہر لطفیہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں کم سے کم تین زائر ہلاک ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: حملے میں 90 زائرین ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس عراق:’امریکی عوام کا اعتماد اٹھ چکا‘ 14 February, 2007 | آس پاس عراق: نو امریکی فوجی ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 42 ہلاک24 February, 2007 | آس پاس عراق میں دو امریکی فوجی ہلاک19 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||