شیعہ جماعت حکومت سے الگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی ایک شیعہ جماعت نے کہا ہے کہ وہ دیگر شیعہ جماعتوں کے حکومتی اتحاد سے خود کو الگ کر لے گی۔ فضیلہ پارٹی کے پاس دو سو پچہتر ارکان کے پارلمیان میں پندرہ سیٹیں ہیں۔ جماعت کا کہنا ہے کہ وہ اب پارلیمان میں ایک آزاد پارٹی کے طور پر بیٹھے گی، لیکن ساتھ ہی جماعت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دوسرے سیاسی گروپوں کے ساتھ مل سکتی ہے بشرطیکہ ان گروپوں کی بنیاد فرقہ پرستی پر نہ ہو۔ جماعت کا کہنا تھا کہ عراق میں سیاسی جماعتوں کی فرقوں کی بنیاد پر تقسیم سے سنیوں اور شیعوں کے باہمی تعلقات خراب ہی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی فضیلہ پارٹی اور پارلیمان کے شیعہ بلاک میں شامل چھ بڑی جماعتوں کے درمیان اختلافات منظر عام پر آ چکے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فضیلہ پارٹی کے علیحدگی کے فیصلے سے حکمران یونائیٹڈ عراقی الائنس کمزور پڑ سکتا ہے۔ اس وقت اتحاد کو پارلیمان میں تقریباً اکثریت حاصل ہے۔ |
اسی بارے میں عراقی حکومت سے کوتاہی ہوئی: بش17 January, 2007 | آس پاس پھانسیاں ہوں گی: عراقی حکومت 04 January, 2007 | آس پاس عراقی پارلیمان کا سپیکر منتخب 03 April, 2005 | آس پاس عراقی پارلیمان نےحلف اٹھالیا 16 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||