BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 March, 2005, 14:04 GMT 19:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی پارلیمان نےحلف اٹھالیا
مارٹر حملے
گرین زون کے نزدیک مارٹر حملوں سے پارلیمنٹ کی کاروائی متاثر وہ ہو سکی
عراق کی نئی عبوری پارلیمان کا پہلا اجلاس نئی حکومت پر ووٹنگ کے بغیر ہی ختم ہوگیا کیونکہ مختلف جماعتوں کے درمیان حکومت کے خدوخال پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

یہ اجلاس 275 ارکان پارلیمان کی حلف برداری کے ساتھ ختم ہو گیا۔

بغداد میں گرین زون کے نزدیک مارٹر حملوں سے پارلیمنٹ کی کارروائی متاثر نہ ہو سکی۔

مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ اس عبوری اسمبلی کی جماعتوں کے درمیان اس ماہ کے اواخر تک مفاہمت کی امید ہے۔

اس سے قبل بغداد کے شمال مشرقی شہر بقوبہ میں ایک کار بم دھماکے میں تین عراقی فوجی ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ بغداد کے گرین زون میں سنے جانے والے دھماکے کی تفصیلات ابھی سامنے آرہی ہیں۔ خیال ہے کہ یہ ایک مارٹر حملہ تھا۔

اسمبلی کا اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے قران کی آیات پڑھنے کے ساتھ شروع ہوا اور چند گھنٹے بعد ہی اگلے اجلاس کا وقت اور تاریخ مقرر کئے بغیر ختم ہو گیا۔

بی بی سی کے نامہ نگار جم میور کا کہنا ہے کہ جس ملک میں کئی دہائیوں تک آمریت رہی ہو وہاں ایک مخلوط سیاست انوکھی بات ہے اور تمام سیاست دان یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اسی لیے اسمبلی کا افتتاحی اجلاس طلب کیا گیا تاکہ یہ اشارہ دیا جاسکے کے حکومت سازی کی سمت پیش رفت ہو رہی ہے۔

ایک بار سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت پر اتفاق ہو جائے تو دسمبر میں عام انتخابات سے قبل ملک کا آئین تشکیل دیا جائے اور ان انتخابات کے بعد ہی ملک کی اصل پارلیمان تشکیل ہوگی۔

شیعہ یونائیٹڈ عراقی الائنس نے عبوری پارلیمان میں آدھے سے زیادہ نشتیں حاصل کی ہیں اور اب وہ کرد دھڑے کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

عراق کی سیاست میں برسوں تک سنی اقلیت کا غلبہ رہنے کے بعداب ایسا لگتا ہے کہ شیعہ مسلمان اور کرد رہنما قومی سیاست پر چھا جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد