عراق : بم دھماکے، پانچ امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں پانچ امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے چار امریکی فوجی دیالہ کے صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنے۔ یہ فوجی ایک قافلے کا حصہ تھے جو کہ معمول کے گشت پر تھا۔ اتوار کو ہونے والے اس دھماکے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔ دریں اثناء بغداد میں بھی اتوار کو ایک بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوئے۔ عراق میں فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پانے کے لیے نئے سکیورٹی پلان کے نفاد کے بعد بغداد اور اور اس کے نواح خصوصاً دیالہ میں مزاحمت کاروں کی جانب سے امریکی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عراق میں اب تک مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین ہزار دو سو چونتیس ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں عراق: خود کش حملے، پچاس ہلاک24 March, 2007 | آس پاس نائب وزیر اعظم دھماکہ میں زخمی 23 March, 2007 | آس پاس امریکیوں سے رہائی، مالکی سے ملاقات22 March, 2007 | آس پاس ہفتے نہیں مہینے لگ سکتے ہیں: بُش20 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||