BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نائب وزیر اعظم دھماکہ میں زخمی
سلام زوبعی
سلام زوبعی ایک ممتاز سنی رہنما ہیں
عراق کے نائب وزیر اعظم سلام زوبعی بغداد میں ہونے والے ایک دھماکے میں زخمی ہو ئے ہیں۔ اس دھماکے میں چھ دوسرے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سلام زوبعی اپنے گھر کے قریب واقع ایک مسجد سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص نے خود کو بم سے اڑا دیا جس کے بعد ایک کار بم دھماکہ بھی ہوا۔

اطلاعات کے مطابق نائب وزیر اعظم کو بغداد کے گرین زون کی حدود کے اندر واقع امریکی فوج کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

سلام زوبعی ایک ممتاز سنی رہنما ہیں اور عراق کے دو نائب وزرائے اعظم میں سے ہیں۔

مرنے والوں میں دو افراد نائب وزیر اعظم کے محافظ تھے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سلام زوبعی کے بھائی بھی شامل ہیں جوکہ شدید زخمی ہیں۔

سلام زوبعی عراق کی شیعہ اکثریتی یکجہتی حکومت میں شامل سب سے بڑے سنے اتحاد کے سربراہ ہیں۔

ان کا گھر بغداد کے مرکز میں واقع گرین زون کے کے قریب ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار بین برائن کے مطابق یہ دھماکے اس پابندی کے باوجود ہوئے ہیں جو حکومت نے کار بم دھماکوں کو روکنے کی غرض سے جمعہ کے روز گاڑیوں کے استعمال پر لگا رکھی ہے۔

جمعہ کے دھماکے چوبیس گھنٹوں کے اندر اس نوعیت کی دوسری بڑی کارروائی ہیں۔ جمعرات کو ایک دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد