BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 March, 2007, 02:44 GMT 07:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: سابق نائب صدر کو پھانسی
طحی یاسین رمضان
رمضان ملک کے سابق صدر صدام حسین کے بعد پھانسی پانے والے ان کے تیسرے ساتھی ہیں
عراق میں ایک حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ ملک کے ایک سابق نائب صدر اور صدام حسین کے ساتھی طحہٰ یاسین رمضان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

رمضان اس مقدمے میں شریک ملزم تھے جس میں عراق کے سابق صدر صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ رمضان کو ابتدائی طور پر عمر قید کی سزا ملی تھی لیکن اپیل کورٹ نے اسے سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا۔

رمضٰان پر الزام تھا کہ وہ بھی سن انیس سو اسی میں دجیل شہر میں ایک سو اڑتالیس شیعہ افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے۔

رمضان صدام حسین کے بعد پھانسی کی سزا پانے والے تیسرے بڑے سابق اہلکار ہیں۔ وہ مقدمے کی پوری کارروائی کے دوران اس بات پر مُصر تھے کہ ان لوگوں کی ہلاکت میں ان کا کوئی کردار نہیں۔

رمضان انیس سو تیس کے عشرے میں پیدا ہوئے۔ انہیں سن دو ہزار تین میں موصل میں کرد جنگجوؤں نے گرفتار کر کے امریکی افواج کے حوالے کیا تھا۔

صدام حسین کو تیس دسمبر سن دو ہزار چھ کو پھانسی دی گئی تھی اس کے بعد پندرہ جنوری کو ان کے دو ساتھیوں برزان ابراہیم التکریتی اور اواد احمد بندر کو پھانسی ملی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد