پھانسی مت دیں: اقوام متحدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن کی سربراہ لوئیس آربر نے عراقی عدالت اعلیٰ کو باضابطہ اپیل بھیجی ہے کہ سابق صدر طحیٰ یٰسین رمضان کی پھانسی کو روک دیا جائے۔ سابق نائب صدر پر انیس سو بیاسی میں دجیل میں ایک سو سے زیادہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موت کی سزا دی گئی تو عراق اس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا جس پر وہ دستخط کر چکا ہے۔ اس کے تحت موت کی سزا اسی صورت میں دی جا سکتی ہے جبکہ مقدمہ بین الاقوامی معیار کے مطابق چلایا گیا ہو۔ طحیٰ یٰسین رمضان کو پہلے عمر قید کی سزا دی گئی تھی لیکن اپیل عدالت نے اسے بہت نرم قرار دے کر موت کی سزا میں تبدیل کر دیا۔ | اسی بارے میں پھانسیاں ہوں گی: عراقی حکومت 04 January, 2007 | آس پاس صدام: ساتھیوں کی پھانسی بھی فلم بند16 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||