BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 January, 2007, 06:04 GMT 11:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سزائے موت ختم کریں:اطالوی مہم
رومانو پروڈی
اٹلی میں دائیں اور بائیں بازو کے سیاستدان عراق کے معزول صدر صدام حسین کی پھانسی پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں
اٹلی کے وزیر اعظم رومانو پروڈی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی سطح پر سزائے موت کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ میں مہم چلائے گا۔

اقوام متحدہ میں اٹلی کے سفیر پہلے ہی اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے گزشتہ ماہ پیش کی گئی ایک دستاویز کے از سر نو جائزے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ اٹلی اس ہفتے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔

وزیر اعظم پروڈی نے کہا کہ کوئی بھی جرم اس بات کا جواز فراہم نہیں کرتا کہ ایک انسان دوسرے انسان کو مار دے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہب اور تہذیبیں یہی پیغام دیتی ہیں۔

اٹلی نے سزائے موت پر پابندی کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انیس سو چورانوے اور انیس سو پچانوے میں تجاویز پیش کی تھیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اٹلی کی پارلیمان نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایک بار اس تجویز کو جنرل اسمبلی کے سامنے رکھے لیکن یورپی ارکان میں اختلافات کے باعث اس پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔

اٹلی میں دائیں اور بائیں بازو کے سیاستدان عراق کے معزول صدر صدام حسین کی پھانسی پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں
عراق: موت کی سزا بحال
08 August, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد