BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پھانسی کی سزا پر اٹلی کی مذمت
اٹلی کے وزیراعظم رومانو پروڈی
وزیراعظم رومانو کا کہنا تھا کہ اٹلی موت کی سزا کی مخالفت کرتا ہے (فائل فوٹو)
اٹلی کے وزیراعظم رومانو پروڈی نے عراق کے معزول صدر صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

اٹلی کی موت کی سزا کی مخالفت کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کی مذمت کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ اس طریقے سے صدام حسین کے جرائم کو کم کرنا چاہتے ہیں یا پھر انہیں سزا سنانے والی عراقی عدالتی کی خودمختاری اور استحقاق کے بارے میں کوئی شک ہے لیکن اس کے باوجود اٹلی موت کی سزا کی مخالفت کرتا ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم نے یہ بیان عراقی عدالت کے معزول صدر صدام حسین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے فیصلے کے ایک دن بعد دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک عدالت نے پانچ نومبر کو صدام حسین کو انسانیت کے خلاف جرائم کی پاداش میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزا انہیں انیس و بیاسی میں دجیل شہر میں ایک سو اڑتالیس شیعہ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں سنائی گئی تھی۔ پھانسی کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد اب اگلے چار ہفتوں کے اندر انہیں کسی وقت بھی پھانسی دی جا سکتی ہے۔

صدام حسین نے کہا تھا کہ وہ عراق پر قربان ہونے کو تیار ہیں (فائل فوٹو)

اس سے قبل عراق کے معزول صدر صدام حسین نے کہا تھا کہ وہ تختۂ دار پر لٹک کر عراق پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے عراقی عوام پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

جیل میں اپنی کال کوٹھری سے لکھے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ ان کی موت انہیں سچا شہید بنا دے گی۔

خط میں، جو ایک ویب سائٹ پر بھی شائع ہوا ہے، سابق صدر نے عراق میں ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری امریکہ اور ایران پر عائد کی ہے۔

صدام حسین نے لکھا ہے کہ عراق کے دشمن، جنہوں نے عراق پر قبضہ کیا اور ایران، عراقی عوام کے درمیان موجود اتحاد کو ایک رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ اب لوگوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔ صدام کے بقول اب عراقی عوام کو اتحاد ہی غلامی سے بچا سکتا ہے۔

پھانسی کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر امریکہ نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ عراق میں آمریت کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے راستے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

جبکہ حقوق انسانی کی بعض تنظیموں نے مقدمہ کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

صدام حسین پر اسّی کی دہائی میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے الزام میں ایک اور انفال نامی مقدمہ ابھی زیرِسماعت ہے۔

صدام حسینمقدمے کی اہمیت
صدام مقدمے کی بین الاقوامی بازگشت
مبارکمبارک کا انتباہ
صدام کو پھانسی سے خونریزی بڑھے گی
صدام کیخلاف کیس
معزول صدر صدام حیسن کے خلاف مقدمات کیوں؟
صدام حسینصدام حسین مقدمہ
عدالتی کارروائی کے دوران کب کیا ہوا
صدام حسینصدر سے مجرم
صدام حسین صدر سے قیدی پھِر مجرم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد