بغداد: ’پرامیدی کی گنجائش ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں موجود امریکی فوج کے نئے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پٹراس کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں نئے سکیورٹی منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے پر امید ہیں۔ بی بی سی کو ایک انٹرویو میں جنرل ڈیوڈ نے کہا کہ دو بریگیڈ اضافی فوج کی موجودگی کی وجہ سے اب بغداد اور مغربی صوبے انبار میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں کمی آئی ہے۔ تاہم جنرل ڈیوڈ نے واضح کیا کہ عراق کو استحکام بخشنے کے لیے فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اقتصادی اقدامات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے سینکڑوں خاندان اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ جنرل ڈیوڈ نے امید ظاہر کی کہ جون کے اوائل میں تمام پانچ بریگیڈ فوج کی آمد کے بعد امرکی فوج عراقیوں کی مدد سے اس پوزیشن میں ہو گی کہ حالات پر بھرپور طریقے سے قابو پا سکے۔ اس وقت عراق میں امریکہ کے قریباً ڈیڑھ لاکھ فوجی موجود ہیں اور وہ علاقے میں مزید اکیس ہزار فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ | اسی بارے میں امریکہ،یورپ: جنگ مخالف مظاہرے18 March, 2007 | آس پاس عراق کی تعمیرِ نو، عالمی مدد کی اپیل17 March, 2007 | آس پاس عراق: کلورین بم حملے، آٹھ ہلاک17 March, 2007 | آس پاس عراق، فوجی انخلاء پر بحث منظور15 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||