BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 March, 2007, 01:25 GMT 06:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ،یورپ: جنگ مخالف مظاہرے
 جنگ مخالف مظاہرے
لاس اینجلس کے جنگ مخالف مظاہرے میں قریباً چھ ہزار افراد شریک تھے
عراق میں امریکی کارروائی کے چار سال کی تکمیل کا دن قریب آتے ہی دنیا بھر میں جنگ مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

واشنگٹن میں ایک ایسی ہی ریلی میں سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے امریکی محکمۂ دفاع کی عمارت تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ مخالف نعرے درج تھے۔واشنگٹن کے علاوہ لاس اینجلس، یورپی ممالک کے صدر مقامات اور آسٹریلیا میں بھی جنگ مخالف ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

عراق میں امریکی مداخلت کے چار سال منگل بیس مارچ کو پورے ہو رہے ہیں اور ان چار سال کے دوران عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں ہزاروں عراقی اور تین ہزار دو سو امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

واشنگٹن کے مظاہرے میں شریک جنگ مخالف کارکن سنڈی شیہان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں موت اور تباہی تقسیم کر رہے ہیں اور اس سلسلے کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔ لاس اینجلس پولیس کے مطابق وہاں ہونے والے مظاہرے میں قریباً چھ ہزار افراد شریک تھے۔

یورپ میں سب سے بڑے مظاہرے سپین میں ہوئے جہاں ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی صدر بش اور سابق ہسپانوی وزیراعظم ہوزے ماریا ازنار کو’جنگی مجرم‘ قرار دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد