انخلاء کا منصوبہ، ویٹو کریں گے: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے عراق سے فوجیں واپس بلانے کی تاریخ کا تعین کرنے کے بارے میں کوئی قانون سازی کی گئی تو وہ اس کو ویٹو کریں گے۔ امریکہ کی حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی سنہ دو ہزار آٹھ تک عراق سے امریکی فوجوں کا انخلاء چاہتے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی ایوانِ نمائندگان میں ایک قانون پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت بش انتظامیہ کو اس سال جولائی تک عراق میں مثبت پیش رفت دکھانا ہو گی۔ وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کا یہ اقدام سیاست پر مبنی ہے اور اس کا عراق کے حالات سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی امریکی فوج کے لیے سو ارب ڈالر بجٹ مہیا کرنے کے قانون سے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے نظام الاوقات کا قانون بھی منسلک کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قانون کی منظوری سے وہ افغانستان میں امریکی فوجی کارروائی کے لیے مزید وسائل مہیا کر سکیں گے۔ قبل ازیں ڈیموکریٹ پارٹی نے سنہ دو ہزار آٹھ تک عراق سے امریکی فوج واپس بلانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کانگرس نے اعلان کیا ہےکہ وہ عراق سے امریکی فوجیں واپس بلانے کی تاریخ کا تعین کرنا چاہتی ہے۔ قانون کا یہ مسودہ ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے کی جانے والی ان کاوشوں کا نتیجہ ہے جو ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کی جاتی رہی ہیں۔ اس قانون کا سب سے اہم اور متنازع پہلو یہ ہے کہ اس کے تحت آئندہ سال اگست تک عراق سے تمام امریکی فوج کو واپس بلانا ہو گا یا پھر اس سے بھی پہلے اگر عراقی حکومت چند سیاسی اور سکیورٹی شرائط پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی۔ اس قانون کے تحت امریکی صدر کو یہ یقین دہانی کرانی ہو گی کہ عراقی حکومت یہ شرائط پوری کر رہی ہے اور جن امریکی فوجیوں کو جنگی کارروائیوں کے لیے بھیجا جا رہا ہے وہ مناسب تربیت یافتہ ہیں اور پوری طرح مسلح ہیں۔ اس قانون کے تحت افغانستان اور امریکی فوجیوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے بھی مناسب وسائل میسر کیئے جا سکیں گے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے جنگ مخالف ارکان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ناکافی ہے۔ | اسی بارے میں عراق: نو امریکی فوجی ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس ’عراق مسئلے کا فوجی حل نہیں‘ 08 March, 2007 | آس پاس بغداد: نئے سکیورٹی منصوبے کا اعلان13 February, 2007 | آس پاس امریکی امیدیں ’غیر حقیقت پسندانہ‘31 January, 2007 | آس پاس امریکہ کی جیت یا تنہائی ؟22 February, 2007 | آس پاس عراق کے لیے مزید امریکی فوجی08 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||