عراق کے لیے مزید امریکی فوجی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے بغداد میں بائیس سو ملٹری پولیس کے اہلکار تعینات کرنے کی ایک درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ کانگرس میں خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ یہ بائیس سو ملٹری پولیس کے اہلکار ان چوبیس ہزار فوجیوں کے علاوہ ہوں گے جن کی عراق میں تعیناتی کا حکم صدر بش نے اس سال کے شروع میں دیا تھا۔ بغداد میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کی درخواست امریکی وزارتِ دفاع کو عراق میں امریکی فوج کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل ڈیوڈ پیٹرس کی طرف سے موصول ہوئی تھی۔ ان پولیس اہلکاروں کی ضرورت عراق میں جاری سکیورٹی آپریش کے دوران مزاحمت کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کی صورت میں پڑ سکتی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عراق میں حالیہ دنوں میں سنی شدت پسندوں کی طرف سے پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ان کے لیے حیران کن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’ ہمیں توقع تھی کہ نئے آپریش کے شروع ہونے کے بعد ابتدا میں تشدد میں اضافہ ہوگا تاہم آپریشن کے نتیجے میں کچھ مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔‘ عراق میں شروع کیئے گئے نئے آپریش میں ہزاروں کی تعداد میں عراقی اور امریکی فوجی شامل ہیں جو بغداد کی گلیوں میں شدت پسندوں اور غیر قانونی ہتھیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ جنرل پیٹرس اضافی امریکی فوجوں کی تعیناتی کی نگرانی کر رہے ہیں کیونکہ عراقی فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کا بلاوا07 January, 2007 | آس پاس مزید فوج عراق بھیجنے کی مخالفت18 January, 2007 | آس پاس بغداد: مزید فوج کی آمد اور بم دھماکے21 January, 2007 | آس پاس عراق پالیسی، بش مخالف قرارداد16 February, 2007 | آس پاس افغانستان: برطانیہ مزیدفوج بھیجے گا23 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||