افغانستان: برطانیہ مزیدفوج بھیجے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکومت اپنے مزید فوجی افغانستان بھجوانےکا اعلان کرنے والی ہے جبکہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اٹلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ملک سے اپنے فوجی واپس نہ بلوائے۔ توقع ہے کہ برطانیہ میں اس بڑی پیشرفت کی تفصیلات سے وزیر دفاع ڈیز براؤن پیر کے روز دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) کو آگاہ کریں گے۔ برطانیہ کی طرف سے مزید فوجی بھیجنے کا متوقع اعلان اس لحاظ سے اہم ہے کہ برطانیہ ایسا کرنے سے ہچکچا رہا تھا اور یہ کہ وہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کئی مرتبہ اضافہ کر چکا ہے۔ دوسری جانب عراق سے فوجی واپس بلانے کا مطلب یہ بھی ہے کہ برطانیہ کے پاس افغانستان بھیجنے کے لیے مزید فوجی موجود ہوں گے۔ ادھر افغانستان کے صدر نے اٹلی سے اپیل کی ہے کہ وہ نیٹو افواج میں شامل اپنے فوجیوں کو افغانستان سے نہ نکالے۔ حامد کرزئی نے یہ بیان اٹلی میں وزیر اعظم رومانو پروڈی کی حکومت تحلیل ہونے کے ایک دن بعد دیا ہے۔ رومانو پروڈی کی حکومت بدھ کو اس وقت ختم ہو گئی تھی جب ان کی مخلوط حکومت میں شامل ان جماعتوں نے انہیں چھوڑ دیا جو افغانستان میں اطالوی فوجوں کی موجودگی کے خلاف ہیں۔ اس وقت اٹلی کے افغانستان میں دو ہزار فوجی موجود ہیں جو نیٹو کی ’انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس‘ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ صدر حامد کرزئی نے اٹلی کے علاوہ کینیڈا سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ بھی افغانستان سے اپنی فوجیں نہ نکالے۔ گزشتہ ہفتے کینیڈا میں سینیٹ کی ایک کمیٹی نے حکومت سے کہا تھا کہ جب تک نیٹو میں شامل دوسرے ممالک اپنے مزید فوجی افغانستان بھجوانے کا اعلان نہیں کر دیتے کینیڈا کو اپنے فوجی واپس بلا لینے چاہئیں۔ ادھر امریکی صدر جارج بش نے نیٹو میں شامل ممالک سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز تر کر دیں۔ | اسی بارے میں افغانستان :طالبان کا قبضہ ختم 20 February, 2007 | پاکستان کینیڈا: افغانستان سے نکلنے کا دباؤ 13 February, 2007 | آس پاس افغان نیٹو: رچرڈز کی جگہ میکنل04 February, 2007 | آس پاس ’افغانستان سے اب نہیں جائیں گے‘12 February, 2007 | پاکستان نیٹو حملہ میں ’تیس طالبان ہلاک‘31 January, 2007 | آس پاس نیٹو کو پاکستان کا ’انتباہ‘24 January, 2007 | پاکستان 150 مزاحمت کار ہلاک: نیٹو11 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||