نیٹو کو پاکستان کا ’انتباہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان سرحد پر پاکستانی چوکی پر امریکہ اور اتحادی افواج کی فائرنگ کو پاکستان نے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیتے ہوئے نیٹو فورسز کو خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بات لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق وسیم غازی نے بدھ کو ان سے ملاقات کرنے والے نیٹو فوج کے لیگل آفس کے سربراہ بالڈون ڈی ویدتس سے بات کرتے ہوئے کہی۔ وزارت دفاع سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیٹو فوج کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اتحادی افواج نے بائیس جنوری کو شمالی وزیرستان میں واقع پاکستان فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک سپاہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان نے ابتدا میں کہا تھا کہ امریکہ اور ان کی افواج نے غلطی سے فائرنگ کی تھی لیکن اب اُسے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو راولپنڈی میں پاکستان اور نیٹو کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس کی بالڈون ڈی ویدتس اور وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری ریئر ایڈمرل تنویر فیض نے مشترکہ صدارت کی۔ نیٹو کے نمائندوں نے پاکستان سے مزید ’ٹرانزٹ اور لاجسٹک، سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر پاکستان نے انہیں ’اپنے قانون کے دائرے میں‘ رہتے ہوئے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو افواج کے لیے چمن اور جلال آباد سے سامان لے جانے والے ٹرکوں پر طالبان کے حملوں میں گزشتہ چند ماہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی فائرنگ، پاکستانی ہلاک22 January, 2007 | پاکستان فوجی کی ہلاکت کی تحقیق 24 January, 2007 | پاکستان نیٹوکمانڈر کی مشرف سے ملاقات10 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||