امریکی فائرنگ، پاکستانی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی ’غلطی‘ سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کے بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کی سہ پہر دو بجکر پچپن منٹ پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے قریب علاقے ’ایکل چوکی‘ پر پیش آیا۔ فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئیے گئے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کی وجہ غلط فہمی قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ ’افسوس ناک’ واقع مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجکر بچپن منٹ پر پیش آیا ہے۔ یہ سرحدی خلاف ورزی کا ایسا پہلا واقعہ ہے جس میں پاکستانی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہو۔ فوجی بیان کے مطابق اس واقعے پر اتحادی افواج سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتحادی افواج سے اس واقعہ کی تحقیقات کے علاوہ ایسے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ سرحدی پوسٹ زوے نرائے کہلاتی تھی۔ عموما سرحدی چوکیوں پر پاکستانی پرچم واضح طور پر نصب ہوتا ہے اور فوجی باقاعدہ وردی میں ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود اس حملے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ اتحادی افواج ماضی میں بھی کئی مرتبہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں داخل ہوتی رہی ہیں اور اس کے علاوہ امریکی جاسوس طیارے اکثر قبائلی علاقوں میں چکر لگاتے رہتے ہیں۔ امریکی فوج نے گزشتہ برس کے اوائل میں باجوڑ میں ڈمہ ڈولہ کے مقام پر تین مکانات پر بمباری بھی کی تھی جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان نے اس وقت بھی شدید احتجاج کیا تھا۔ امریکی یا اتحادی افواج کی طرف سے ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ | اسی بارے میں ’بیٹا مارا گیا، انہوں نے بس بہت ظلم کیا‘20 January, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن، فضائیہ کا استعمال19 January, 2007 | پاکستان وزیرستان: متعدد شدت پسند ہلاک16 January, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی 11 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||