وزیرستان: متعدد شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں فوج کا کہنا ہے کہ اس نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں منگل کی صبح ایک کارروائی میں مشتبہ شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ تباہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بتایا کہ انہوں نے جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنوبی وزیرستان کے ہمزوالہ گڑیوم کے علاقے میں منگل کی صبح چھ بجکر پچپن منٹ پر یہ تازہ کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس علاقے میں غیرملکی شدت پسندوں اور ان کے مقامی حامیوں کی موجودگی کی پیشگی اطلاع تھی جس پر انہوں نے یہ کارروائی کر کے پانچ میں سے تین کمپاؤنڈ تباہ کر دیے۔ ان غیرملکیوں پر فوج کے مطابق کافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔ شوکت سلطان نے اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی تاہم انہوں نے واضح تعداد بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے موقع پر پچیس سے تیس افراد وہاں موجود تھے جن میں سے کچھ شاید بچ بھی گئے ہوں۔ فوج کے مطابق اس کارروائی میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان کے مطابق حملے میں ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔
بی بی سی نیوز آن لائن کے نامہ نگار الیاس خان نے بتایا کہ مقامی افراد ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ابھی تک دس افرا دکی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مرنے والے تین افراد کا تعلق محسود قبیلے سے جبکہ دوسروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بظاہر آٹھ یا دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے کچھ حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرنے والے افغان مزدور تھے جبکہ عمومی رائے یہی ہے کہ یہ علاقہ مقامی طالبان اور ممکنہ غیرملکی شدت پسندوں کے چھپنے اور ان کی تربیت گاہ کے طور پر استمعال کیا جاتا تھا۔ جنوبی وزیرستان میں بھی حکومت نے مقامی جنگجوؤں نیک محمد سے دو ہزار چار اور بیت اللہ محسود کے ساتھ فروری دو ہزار پانچ میں امن معاہدے کیے تھے جن کے تحت مقامی قبائلی غیرملکیوں کو پناہ نہیں دے سکتے تھے۔ جواب میں حکومت نے کارروائیاں روکنے کا وعدہ کیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس تازہ کارروائی کے بعد ان معاہدوں کی کیا صورت ہوگی۔ ہمزوالہ گڑیوم شمالی اور جنوبی وزیرستان کی درمیانی سرحد پر واقع دور افتادہ علاقہ ہے۔ یہاں زمین کی ملکیت پر ماضی میں احمد زئی وزیر اور محسود قبائل کے درمیان تنازعات بھی رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں پاکستان حکومت اور طالبان کا معاہدہ05 September, 2006 | پاکستان ’معاہدہ پاکستان کے لیے اہم ہے‘05 September, 2006 | پاکستان ’پاکستان ظلم کرے گا تو معاہدہ ختم‘31 October, 2006 | پاکستان وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | پاکستان وزیرستان امن معاہدہ خطرے میں01 November, 2006 | پاکستان وزیرستان امن معاہدہ،جائزہ کاحکم23 December, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی 11 January, 2007 | پاکستان فوجی کارروائیاں، ہلاکتیں اور امن معاہدے24 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||