BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 February, 2007, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینیڈا: افغانستان سے نکلنے کا دباؤ
افغانستان میں غیر ملکی فوجی
کینیڈا کے جنوبی افغانستان میں بیالیس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں
کینیڈا کی سینیٹ کمیٹی نے اپنے ملک کی حکومت سے کہا ہے کہ اگر نیٹو میں شامل اس کے اتحادی مزید فوجی افغانستان نہیں بھیجتے تو انہیں افغانستان سے انخلاء پر غور کرنا چاہیے۔

کینیڈا کے افغانستان میں پچیس سو فوجی تعینات ہیں اور ملک کے جنوبی صوبے قندہار میں جاری کارروائیوں میں ان کا مرکزی کردار ہے۔ کینیڈا کے بیالیس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

صرف امریکہ اور برطانیہ کے افغانستان میں کینیڈا سے زیادہ فوجی موجود ہیں۔ کینیڈا کی سینیٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر نیٹو ممالک نے مزید فوجی نہ بھیجی تو ان کے فوجیوں کو بارہ ماہ کے اندر واپس بلا لینا چاہیے۔

سینیٹر کولن کینی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ نیٹو کے ممالک آگے بڑھ کر کینیڈا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنا کردار ادا کریں۔

کینی نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ ہم انتہائی سنجیدہ جدو جہد کر رہے ہیں اور اس میں وقت لگے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ افغانستان میں اچانک جمہوریت قائم ہو جائے گی۔

نیٹو میں شامل دیگر ممالک فرانس، جرمنی اور اٹلی نے اپنی کارروائیاں ملک کے نسبتاً محفوظ شمالی علاقوں تک محدود کر دی ہیں جو کینیڈا کی مایوسی کا باعث بن رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد