BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 March, 2007, 15:41 GMT 20:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: کلورین بم حملے، آٹھ ہلاک
عراق میں کلورین کا حصول بہت آسان ہے
عراق میں کلورین گیس کے تین حملوں میں آٹھ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں چھ امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

دو حملے فلوجہ کے نزدیک جبکہ تیسرا حملہ بغداد کے مغرب میں رمادی کے نزدیک کیا گیا ہے۔ یہ دونوں علاقے القاعدہ کے کارکنوں کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

کلورین گیس انسانی گلے اور پھیپھڑوں میں جلنے کے زخم ڈال دیتی ہے اور یہ سانس میں شامل ہونے کے چند ہی لمحوں کے اندر ہلاک کر سکتی ہے۔

فروری کے مہینے میں عراق میں اس نوعیت کے تین حملے ہوچکے ہیں۔

کلورین بم حملوں میں سب سے زیادہ نقصان کا باعث جمعہ کو کیا گیا وہ خودکش حملہ تھا جو فلوجہ کے جنوب میں ایک رہائشی عمارت کے داخلی دروازے پر کیا گیا۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں کم از کم 27 بچے بھی شامل ہیں۔

اس حملے سے چند ہی لمحوں پہلے اسی علاقے میں ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور ٹرک چلارہے تھے اور انہوں نے بموں سے لیس اپنے ٹرک اپنے مقررہ نشانوں سے ٹکرا دیے۔ کہا جارہا ہے کہ ایک ٹرک پر 200 گیلن کلورین اور دیگر آتشگیر مادہ موجود تھا۔

تیسرا حملہ اسی انداز میں ایک ٹرک ڈرائیور نے رمادی کی ایک چیک پوائنٹ پر کیا۔

عراق میں امریکی فوج کے لیفٹیننٹ راجر ہولن بیک کا کہنا ہے: ’350 عراقی شہریوں اور چھ اتحادی فوجیوں کو کلورین گیس برنز کے لیے طبی امداد دی جارہی ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرین میں معمولی زخمیوں سے لے کر سنگین نوعیت کے برنز والے افراد شامل ہیں۔

بغداد میں بی بی سی کے ہیو سائیکس کا کہنا ہے کہ خیال ہے کہ دو حملہ آوروں کا نشانہ وہ قبائلی رہنما تھے جنہوں نے القاعدہ کی مخالفت کی تھی۔ ان رہنماؤں نے علاقے میں القاعدہ کارکنوں کی سرگرمیوں پر اعتراض کیا تھا۔

نامہ نگار کے مطابق عراق میں کلورین کا حصول بہت آسان ہے کیونکہ یہ پانی صاف کرنے یا صفائی کے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد