مزاحمتی گروپ کے سربراہ گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق القاعدہ تنظیم سے منسلک ایک گروہ کے ’سربراہ‘ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان قاسم موسوی کے مطابق مذکورہ شخص کو جمعہ کو بغداد کے ابو غریب علاقے میں ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا جارہا تھا کہ گرفتار شخص کا نام ابو عمر البغدادی ہے جو عراق کے ایک سنی گروہ کے سربراہ ہیں۔ تاہم فوجی ترجمان نے اب بتایا ہے کہ پکڑا جانے والا شخص عمر البغدادی نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق ’ہم نے جس شخص کو پکڑا ہے وہ القاعدہ کا ایک سینیئر رکن تھا اور ہمیں شک تھا کہ وہی البغدادی ہے تاہم ابتدائی تفتیش سے ثابت ہوا ہے وہ البغدادی نہیں ہے‘۔ عمر البغدادی اس سنی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ ہیں جو عراق میں حکومت اور امریکی فوج کے خلاف برسر پیکار ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ گروپ عراق میں سلسلہ وار حملوں میں ملوث ہے جن میں گزشتہ ہفتے ہونے والا اٹھارہ پولیس اہلکاروں کا اغوا اور قتل بھی شامل ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروہ ان عسکریت پسندوں کی کارروائی میں بھی ملوث تھا جنہوں نے شمالی عراق کے شہر موصل کی ایک جیل پر حملہ کرکے 140 قیدیوں کو رہا کروایا تھا۔ | اسی بارے میں ابو عمر البغدادی گرفتار10 March, 2007 | آس پاس بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس ’امریکہ اپنی ذمہ داری پوری کرے‘08 March, 2007 | آس پاس انخلاء کا منصوبہ، ویٹو کریں گے: بش08 March, 2007 | آس پاس عراق کے لیے مزید امریکی فوجی08 March, 2007 | آس پاس عراق میں جارجیہ کے مزید فوجی09 March, 2007 | آس پاس امن اجلاس: امریکہ، شام ایران اکٹھے10 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||