ابو عمر البغدادی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد کے مغربی حصے میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والی سنی فرقے کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ ابو عمر البغدادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل قاسم الموسی نے کہا کہ البغدادی کی شناخت ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے ایک اور شخص کے ذریعے کر لی گئی ہے۔ ابو عمر البغدادی کو ابو مصعب الزاقاوی کی ہلاکت کے بعد مزاحمت کرنے والی مختلف تنظیموں کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ البغدادی کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مجاہدین کی شوری کونسل جو القاعدہ اور عراق میں جہادی تنظیموں کا اتحار ہے کی سربراہی کرتے تھے۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ کا مرکز وزیرستان تھا‘02 October, 2006 | آس پاس القاعدہ ایک گلوبل تحریک ہے: فیصل06 November, 2006 | آس پاس عراق میں القاعدہ رہنما ’زخمی‘16 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||