عراق میں القاعدہ رہنما ’زخمی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ’عراق میں القاعدہ‘ نامی تنظیم کے رہنما ابو ایوب المصری عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم امریکی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی اور کہا ہے کہ ان کے خیال میں المصری زخمی نہیں ہوئے۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عبدالکریم خلف کا کہنا تھا کہ المصری جمعرات کو لڑائی میں زخمی ہوئے۔ تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ’عراق میں القاعدہ‘ کے رہنما کیسے زخمی ہوئے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان دنوں بغداد میں امریکی افواج کی مدد سے عراقی سکیورٹی فورسز بغداد سے مزاحمت کاروں کا صفایا کرنے کی مہم چلارہی ہیں۔ ابو ایوب المصری نے ابو مصعب الزرقاوی کی امریکی بمباری میں ہلاکت کے بعد عراق میں القاعدہ کے رہنما کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا۔ اس کے فوری بعد امریکی صدر جارج بش نے کہا تھا کہ القاعدہ کے نئے رہنما ابو ایوب المصری امریکی افواج کے نشانے پر ہوں گے۔ | اسی بارے میں شاید حکمت عملی بدل جائے09 June, 2006 | آس پاس عراق میں القاعدہ کا نیا سربراہ مقرر13 June, 2006 | آس پاس المہاجر امریکہ کا نیا ٹارگٹ: بش13 June, 2006 | آس پاس 4000 غیرملکی ہلاک: القاعدہ29 September, 2006 | آس پاس اردن: الزرقاوی کی تعزیت پر قید06 August, 2006 | آس پاس الزرقاوی کا پوسٹ مارٹم شروع10 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||