عراق میں القاعدہ کا نیا سربراہ مقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ تنظیم نے ابومصعب الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد ابو حمزہ المہاجر کو عراق میں القاعدہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ابو مصعب الزرقاوی پچھلے ہفتے بقعوبہ کے نزدیک ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ القاعدہ کی ایک حمایتی ویب سائٹ پر نشر کیے جانے والے اعلان کے مطابق شیخ ابو حمزہ المہاجر کو ابو مصعب الزرقاوی کا جانیشن مقرر کیا گیا ہے۔ القاعدہ اعلان کے مطابق ابو حمزہ ایک عالم دین ہیں اور اس سے پہلے بھی جہاد میں حصہ لیتے رہے ہیں۔آزاد ذرائع سےالقاعدہ کے اعلان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اسلامی شدت پسندی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابو حمزہ المہاجر کا نام پہلے کبھی نہیں سنا گیا لیکن ہو سکتا ہے کہ اپنی شناخت کو چھپانے کے لیے انہوں نے فرضی نام اختیار کر لیا ہو۔ ماہرین کے مطابق القاعدہ کے نئے سربراہ کے نام کے ساتھ المہاجر کا لفظ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ان کا تعلق عراق سے نہیں ہے اور وہ کسی دوسرے ملک سے جہاد کی غرض سے عراق آئے ہیں۔ امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج القاعدہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنائے گی۔ امریکی صدر جارج بش کیمپ ڈیوڈ کے مقام پر اپنے مشیروں سے عراق کے بارے میں امریکی پالیسی پر غور وغوض کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں الزرقاوی فضائی حملے میں ہلاک08 June, 2006 | آس پاس شاید حکمت عملی بدل جائے09 June, 2006 | آس پاس ’نئی معلومات کا خزانہ ملا ہے‘09 June, 2006 | آس پاس ’الزرقاوی حملے میں بچ گئے تھے‘09 June, 2006 | آس پاس ’الزرقاوی کی موت کا بدلہ لیں گے‘11 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||