عراق میں جارجیہ کے مزید فوجی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جارجیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو دگنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ جارجیہ کے واشنگٹن میں سفارت خانے کے ذریعے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ عراق میں جارجیہ کے ساڑھےآٹھ سو فوجی تعینات ہیں جن کی تعداد کو بڑھا کر دو ہزار کیا جا رہا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ جارجیہ کے صدر میخائل سکاشولی اور عوام عراق میں امن اور استحکام کےلیے پورا طرح تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ واشنگٹن میں جارجیہ کے سفیر کے حوالے سے کہا گیا کہ فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی کہ جارجیہ نیٹو کو واضح اشارہ بھیجنا چاہتا ہے۔ جارجیہ نیٹو میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے۔ جارجیہ نے کہا کہ وہ افغانستان میں نیٹو کی فوج میں اپنے ایک سو فوجی بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ | اسی بارے میں عراق کے لیے مزید امریکی فوجی08 March, 2007 | آس پاس ’عراق مسئلے کا فوجی حل نہیں‘ 08 March, 2007 | آس پاس جارجیا انقلاب: بش کیلیے مثالی 10 May, 2005 | آس پاس انخلاء کا منصوبہ، ویٹو کریں گے: بش08 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||