امریکیوں سے رہائی، مالکی سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماضی میں ایک بڑا سکیورٹی خطرہ قرار دیے جانے والے عراقی مزاحمت کار رہنما نے امریکی حراست سے رہائی کے بعد عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ احمد شعبانی شیعہ رہنما مقتدٰی الصدر کے سینیئر ساتھی ہیں جو عراق کی حالیہ اتحادی سیاست میں اہم کردار کے حامل تصور کیے جاتے ہیں۔ شعبانی اور عراقی وزیراعظم کی ملاقات عراقی حکام کی جانب سے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے کہ عراق کی حکومت مزاحمت کاروں سے مذاکرات کر رہی ہے۔ عراق میں موجود اتحادی فوج کا بھی کہنا ہے کہ احمد شعبانی عراق میں انتہا پسندی میں کمی کے حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اتحادی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے’ شعبانی ممکنہ طور پر انتہاپسندی کو کم کرنے اور باہمی مفاہمت کے حوالے سے عراق میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘۔ بغداد میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شعبانی کی رہائی بھی ممکنہ طور پر عراقی حکومت کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔ احمد شعبانی ایک امریکی فوجی جیل میں دو برس تک قید رہے ہیں۔ انہیں نجف میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت ہی انہیں عراقی سکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ کہا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بدھ کو عراقی وزارتِ قومی مذاکرات کے افسر سعد یوسف المطّلبی نے کہا تھا کہ حکومت مزاحمت کاروں کے مختلف گروہوں سے مذاکرات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ عراق میں القاعدہ کے علاوہ تمام مسلح گروہوں سے بات چیت کی جائے۔ | اسی بارے میں ہفتے نہیں مہینے لگ سکتے ہیں: بُش20 March, 2007 | آس پاس عراق: سابق نائب صدر کو پھانسی20 March, 2007 | آس پاس عراقیوں میں ’بڑھتی ہوئی نااُمیدی‘19 March, 2007 | آس پاس بغداد: ’پرامیدی کی گنجائش ہے‘18 March, 2007 | آس پاس عراق کی تعمیرِ نو، عالمی مدد کی اپیل17 March, 2007 | آس پاس عراق، فوجی انخلاء پر بحث منظور15 March, 2007 | آس پاس مزاحمتی گروپ کے سربراہ گرفتار10 March, 2007 | آس پاس عراق کے لیے مزید امریکی فوجی08 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||