خودکش حملے میں نو امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی حصے میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے خودکش بم حملے میں نو امریکی فوج ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے میں بیس فوجی اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملہ عراق کے پرتشدد علاقے دیالہ میں ہوا ہے جو بغداد کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔ امریکی اور عراقی سکیورٹی فورسز دیالہ کے علاقے میں سنی اور شعیہ مزاحمت کاروں کے خلاف زبردست کارروائی کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو رمادی میں بم حملوں کے ایک سلسلے میں بیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ رمادی کے مغربی علاقے التمیم میں ایک ریستورانٹ اور بازار کے قریب کھڑی تین گاڑیوں میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزید حملوں کی اطلاعات کے بعد قصبے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
عراق میں نئے امریکی سفیر کے خطاب کے دوران موصل اور بعقوبہ میں پیر کو کئی بم دھماکے ہوئے تھے۔ امریکی سفیر دھماکوں کی جگہ سے قریب ہی خطاب کر رہے تھے۔ امریکی سفیر ریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ عراق میں آباد مختلف کمیونٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے کےحوالے سے اگلے چند ماہ انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے عراقی حکومت پر بغداد میں امریکی رہنمائی میں تیار کیے جانے والے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد پر بھی زور دیا۔ امریکی سفیر نے فوج کی جانب سے عراقی دارالحکومت بغداد میں شیعہ اور سنی اکثریتی علاقوں کے درمیان دیوار تعمیر کیے جانے کا دفاع بھی کیا۔ واضح رہے کہ امریکی فوج پانچ کلومیٹر لمبی یہ دیوار شیعہ آبادی میں گھرے ہوئے سنی اکثریتی علاقے ازہامیہ کے گرد تعمیر کر رہی ہے۔ ازہامیہ کا علاقہ دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے پر واقع ہے اور یہاں فرقہ وارانہ تشدد کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم نورالمالکی نے کہا تھا کہ انہوں نے علاقے میں رہنے والے افراد اور سنی رہنماؤں کی جانب سے دیوار تعمیر کیے جانے کے منصوبے کی شدید مخالفت کے بعد اس کی تعمیر روکنے کا حکم دیا تھا۔ |
اسی بارے میں بغداد: بم دھماکوں میں دس ہلاک20 February, 2007 | آس پاس بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس بغداد، چھ دھماکوں میں 160 ہلاک 18 April, 2007 | آس پاس بغداد: بم دھماکے، دو سو تک ہلاک18 April, 2007 | آس پاس بغداد: شیعہ سنی علاقے کے بیچ دیوار20 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||