BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 November, 2006, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد پر ایک اور بدترین حملہ
 بغداد
حملے میں دو سو سے زاہد افراد ہلاک ہوئے ہیں
جمعرات کو بغداد کے شیعہ اکثریت علاقے صدر سٹی میں سلسلہ وار خودکش کار بم اور مارٹر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کا سلسلہ جمعہ کوجاری رہا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبًا ایک سو پچاس زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کو سن دو ہزار تین میں بغداد میں امریکی فوجی مداخلت کے بعد بدترین حملہ کہا جارہا ہے۔

صدر سٹی پر حملوں کے بعد کچھ سنی اکثریت کے علاقوں پر انتقامی حملے بھی ہوئے لیکن یکجہتی کی علامت کے طور پر شیعہ، سنی اور کردستانی سیاستدانوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

کرفیو کے باوجود جنازوں کی صداہیں بلند ہوتی رہیں

اس موقع پر ایک سنی رہنماء طارق الحاشمی نے کہا کہ ’تمام رہنماء گہری تشویش کے ساتھ بغداد کی خراب ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم عراقیوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘

بغداد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر مقتدہ الصدر کے حامی کابینہ اور پارلیمان سے علیحدہ ہوجاتے ہیں تو یہ عراقی حکومت کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہوگا۔

اُدھر عراق میں تشدد کے تازہ ترین واقعات میں شمالی شہر تلعفر میں کیے جانے والے خودکش حملوں میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع شہر بعقوبہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ مزاحمت کاروں نے شیعہ عالم مقتدہ الصدر کی تحریک کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
عراق: خود کش حملہ: 22 ہلاک
19 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد