عراق: خود کش حملہ: 22 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر حلہ میں ایک خود کش بم حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مارے جانے والے افراد میں اکثریت مزدوروں کی تھی۔ کار میں سوار خود کش حملہ مزدوری کرنے والے افراد کے پہنچا جو مزدوری ملنے کی امید میں کار کے پاس پہنچ گئے جس کے بعد اس نے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے آڑا دیا۔ اس حملے میں 40 سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جب کہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں نےغریبوں کو نشانہ بنائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر بغداد میں ایک بس سٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ عراق میں لگاتار بدلتے حالات کے درمیان اتوار کوشام کے وزیر خارجہ ولید معلم وہاں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ بغداد میں وہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ماہ کی شروعات میں معلم نے کہا تھا کہ عراق میں امن قائم کرنے کے لیے ان کا ملک امریکہ سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ | اسی بارے میں عراق: اغواء شدہ ملازمین رہا14 November, 2006 | آس پاس عراق میں ہلاکتیں 100000: وزیر10 November, 2006 | آس پاس بغداد حملے: 20 ہلاک 50 اغوا12 November, 2006 | آس پاس دوہرا خودکش حملہ، 35 ہلاک12 November, 2006 | آس پاس عراق: بیکری پر حملے میں نو ہلاک16 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||