BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 November, 2006, 12:02 GMT 17:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: بیکری پر حملے میں نو ہلاک
بغداد
بیکری پر حملے کا الزام سنی انتہا پسندوں پر لگایا جا رہا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسلحہ حملہ آوروں نے ایک بیکری پر حملے کر کے نو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق بغداد میں زایونہ کے قریبی علاقے میں موجود بیکری پر حملہ کرکے انتہا پسندوں نے وہاں پر آئے خریداروں اور موجود کارکنوں پر فائرنگ کی۔

بغداد میں بیکریوں کی بڑی تعداد شعیہ اکثریت کے زیرِ انتظام ہیں اور سنی انتہا پسند اکثر و بیشتر ان کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

درین اثنا عراق کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے بتایا ہے کہ منگل کو وزارت تعلیم کی عمارت سے اغوا کیے جانے والوں کو اغوا کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور میں سے کچھ کو قتل بھی کر دیا گیا ہے۔

عبد دیہاب نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اغوا کاروں نے جن لوگوں کو رہا کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ کچھ مغویوں کو قتل کر دیا گیا ہے جب کہ باقی افراد پر تشدد کیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایک سو پچاس افراد کو وزارت اعلیٰ تعلیم کی ریسرچ فیسیلٹی سے اغوا کیا گیا تھا اور ان میں سے ستر سے اسی افراد ابھی تک قید میں ہیں۔

بغداد میں وزارت تعلیم کی عمارت سے تقریبًا ایک سو پچاس افراد کو اغوا کیا گیا ۔

جبکہ عراق کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے چالس مغویوں کے گروپ میں سے اب صرف پانچ افراد قید میں ہیں۔

عبد دیہاب نے کہا ہے کہ جب تک باقی مغویوں کو رہا نہیں کیا جاتا وہ حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے۔

تشدد کے ایک اور واقعے میں بغداد کے دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے کم از کم تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ان کے چار فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان فوجیوں میں سے دو کی ہلاکت بدھ کو امل میں سڑک کے کنارے رکھے گئے ایک بم سے ہوئی جبکہ ایک اور فوجی جنوب مشرقی صوبے دیلیالا میں ایکشن کے دوران مارا گیا ہے۔ چوتھے فوجی کی ہلاکت منگل کو بغداد میں آپریشن کے دوران ہوئی تھی۔

اسی بارے میں
بغداد حملے: 20 ہلاک 50 اغوا
12 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد