دوہرا خودکش حملہ، 35 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی بغداد میں پولیس بھرتی کے ایک مرکز پر خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے وقت مغربی بغداد کے قدسیہ علاقے میں قائم پولیس بھرتی کے اس مرکز پر بہت سے نوجوان جمع تھے۔ ایسے مراکز پر ماضی میں بھی تواتر کے ساتھ خودکش حملے کیئے جاتے رہے ہیں۔ اس حملے سے قبل مرکزی بغداد میں ایک دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کپتان محمد عبدالغنی کا کہنا ہے کہ بظاہر حملہ آور کا نشانہ پولیس کی گشتی پارٹی تھی تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا۔ ایک اور حملے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عبدالغنی نے یہ بھی بتایا کہ اتوار ہی کی صبح مشرقی بغداد کے مختلف علاقوں سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ آنکھوں پر پٹی بندھی تھی۔ ان سب کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات موجود تھے۔ سنیچر کو یوسفیہ کے علاقے میں ایک منی بس پر حملے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 50 کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ یوسفیہ میں سنیوں کی اکثریت ہے اور یہاں شیعہ اور امریکی فوجیوں پر حملے معمول ہیں۔ |
اسی بارے میں 655000 عراقی ہلاک ہوئے: سروے11 October, 2006 | آس پاس عراق:’بد عنوانی سےاربوں کانقصان‘09 November, 2006 | آس پاس صدام حسین کو پھانسی کی سزا05 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||