BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 November, 2006, 03:25 GMT 08:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ عراق میں پھنس چکا ہے: عنان
غم زدہ عراقی خواتین
اس گھر پر امریکی فوج کے چھاپے میں ’تین لوگ ہلاک ہوئے‘
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں اُلجھ گیا ہے اور اس کے لیے وہاں رہنا اتنا ہی مشکل ہو گیا ہے جتنا وہاں سے جانا۔

کوفی عان نے کہا کہ امریکہ کا عراق سے انخلاء کا نظام الاوقات ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عراق مزید افراتفری کا شکار ہو جائے۔

انہوں نے شام اور ایران سے بھی کہا کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک کی استحکام کے حصول میں مدد کریں۔

منگل کو عراق اور شام نے بیس سال بعد تعلقات بحال کیے۔ عراق اور ایران نے اس اختتام ہفتہ ایران میں ایک سربراہی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں شام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

امریکہ کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے درمیان سفارتکاری کا حامی ہے لیکن مبصرین کے مطابق اس وقت حالات امریکہ اور برطانیہ کے اندازوں اور شاید خواہش سے بھی زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

کوفی عنان کا کہنا ہے کہ ’امریکہ رہ بھی نہیں سکتا اور جا بھی نہیں سکتا۔ ایسے بھی لوگ ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس کی موجودگی مسئلہ ہے اور ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ اس کے چلے جانے سے صورتحال زیادہ خراب ہو جائے گی‘۔

عراق میں ایک گھر پر امریکی فوج کے چھاپے کے بعد جس میں اطلاعات کے مطابق ایک لڑکے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ایک بار پھر اس کے وہاں سے چلے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے انہوں نے سات افراد گرفتار کیے ہیں جن میں ایک شدت پسند گروپ کے مبینہ رہنما بھی شامل ہیں جو ایک امریکی فوجی کے اغوا میں ملوث ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد