بغداد، چھ دھماکوں میں 160 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بدھ کو ہونے والے چھ دھماکوں میں، حکام کے مطابق ایک سوساٹھ افراد ہلاک اور دو سوسے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ دو ماہ قبل امریکہ کی طرف سے تشدد کو ختم کرنے کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے دوران یہ سب زیادہ پر تشدد دن تھا۔ سب سے بڑا اور تباہ کن دھماکہ ایک مصروف بازار میں ہوا جس میں ایک سو پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ شیعہ اکثریتی علاقے میں واقع صدریہ مارکیٹ میں ہوا جسے اس سال فروری میں ہونے والے دھماکے کےبعد دوبارہ تعمیرکیا جا رہا ہے۔ اسی مارکیٹ میں فروری میں ہونے والے دھماکے میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ صدریہ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے سے قبل ایک پولیس چوکی پر خود کش کار بم دھماکےمیں تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عراق کے دیگر علاقوں سے تشدد کے واقعات کی خبریں ملی ہیں جن میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ صوبہ انبار میں امریکی فوج نے پانچ مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں پارلیمنٹ پرحملہ ہم نے کیا: القاعدہ13 April, 2007 | آس پاس بغداد کے بازارمیں دھماکہ 35 ہلاک15 April, 2007 | آس پاس عراق: اختلافات شدید، تشدد جاری15 April, 2007 | آس پاس ’حکومت سے علیحدگی کااعلان‘16 April, 2007 | آس پاس چالیس لاکھ عراقی بے گھر: اقوام متحدہ18 April, 2007 | آس پاس ہرماہ 50 ہزارعراقی ملک چھوڑ رہے ہیں17 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||