BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 April, 2007, 00:57 GMT 05:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
40لاکھ عراقی بےگھر: اقوام متحدہ
عراقی پناہ گزیں
چالیس لاکھ عراقی گھر چھوڑ چکے ہیں
اقوام متحدہ کے سربراہ نے عراق کے پڑوسی ممالک سے عراقی پناہ گزینوں پر دروازے بند نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ عراق میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امداد میں اضافہ کریں۔

بان کی مون نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی پناہ گزینوں کی مشکلات کا اجاگر کیا جن کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا انہیں بھول چکی ہے۔

انسانی بحران
 عراق میں پناہ گزینوں کا مسئلہ انیس سو اڑتالیس میں اسرائیل کے قیام سے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے بعد انسانوں کا اپنے ملک سے سب سے بڑا انخلاء ہے
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ چاہتا ہے کہ شام اور اردن کی مدد کی جائے جہاں بیس لاکھ عراقی پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہ یورپی یونین اور امریکہ سے چاہتا ہے کہ وہ زیادہ عراقیوں کو پناہ دیں۔

اقوام متحدہ کے اندازہ کے مطابق ہر ماہ پچاس ہزار لوگ عراق چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اس وقت چالیس لاکھ کے قریب عراقی گھر چھوڑ چکے ہیں جن میں انیس لاکھ اپنے ملک میں ہی بے گھر ہیں۔

بان کی مون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کسی کی زبردستی عراق واپسی پر زور نہ دیں جو اس وقت تشدد کی زد میں ہے اور جہاں ہر روز درجنوں لوگ مارے جا رہے ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے بلائے گئے اس اجلاس میں ساٹھ ممالک سے آئے ہوئے حکام شرکت کر رہے ہیں۔

پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر نے کہا کہ عالمی برادری نے عراقی پناہ گزینوں کے مسئلے پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے چالیس لاکھ عراقی ملک کے اندر اور باہر انتہائی مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے عراقی عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رہ رہے ہیں جن کے پاس پہلے ہی محدود وسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں پناہ گزینوں کا مسئلہ انیس سو اڑتالیس میں اسرائیل کے قیام سے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے بعد انسانوں کا اپنے ملک سے سب سے بڑا انخلاء ہے۔

عالمی سطح پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ پر ان لوگوں کی مدد کرنے کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ان دونوں ممالک نے ایک ایسی جنگ شروع کی جس سے ہزاروں اموات واقع ہوئیں، خوف و بد حالی پھیلی اور لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد