BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 21:56 GMT 02:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: اختلافات شدید، تشدد جاری
مقتدیٰ الصدر
مقتدیٰ الصدر اس سے بھی عارضی طور پر حکومت سے الگ ہو چکے ہیں
عراق میں شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر سے تعلق رکھنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ مخلوط حکومت سے اپنے وزیروں کو پیر کو نکال لینے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ امریکی فوجوں کے عراق سے انخلاء کے لیے ایک ٹائم ٹیبل کے اپنے مطالبے کو آگے بڑھا سکیں۔

فی الوقت عراقی کابینہ میں مقتدیٰ الصدر کی تنظیم کے چھ وزیر شامل ہیں۔

وہ پہلے عارضی طور پر اس وقت حکومت سے علیحدہ ہو گئے تھے جب وزیر اعظم نوری المالکی اور بُش انتظامیہ کے درمیان قریبی تعلقات جاری رہنے کے خلاف انہوں نے احتجاج کیا تھا۔

سکیورٹی ناکام
 بغداد کے لیے سکیورٹی کا نیا منصوبہ جسے تین ماہ پہلے بہت زور شور سے متعارف کروایا گیا تھا کچھ ابتدائی کامیابیوں کے بعد تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔
بی بی سی نامہ نگار

دریں اثنا پولیس کے مطابق بغداد میں گزشتہ روز دن بھر تشدد کے مختلف واقعات میں ساٹھ سے زیادہ لوگ ہلاک اور کم سے کم ایک سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہر کے ایک مصروف بازار کے قریب شیعہ آبادی والے ایک علاقے میں دو بم دھماکےہوئے جس کے بعد شہر کے مختلف حِصّوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں شہر کی گلیوں سے ایسے افراد کی تیس لاشیں ملی ہیں جو بظاہر فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔

کربلا میں کار بم دھماکہ
ایک روز قبل ہونے والے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے

بی بی سی کے نامہ کا کہنا ہے کہ بغداد کے لیے سکیورٹی کا نیا منصوبہ جسے تین ماہ پہلے بہت زورو شور سے متعارف کروایا گیا تھا کچھ ابتدائی کامیابیوں کے بعد تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔

دریں اثناء برطانوی فوج کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانےسے اس کے عملے کے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ان حملوں سے ایک روز قبل شیعہ برادری کے مقدس شہر کربلا کے ایک پر ہجوم بازار میں ایک خود کش بم دھماکہ ہوا تھا بتایا جاتا ہے کہ اس حملے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بغداد میں حالیہ ہفتوں میں کار اور خود کش بم دھماکے معمول بن گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد