تین امریکیوں سمیت سترہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی فوجی دستے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے جبکہ ایک خاتون خود کش بمبار نے پولیس میں بھرتی کے ایک مرکز پر حملہ کرکے چودہ افراد کو ہلاک اور بیس کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ خود کش حملہ بغداد کے شمال مغربی میں مقدادیہ کے علاقے میں واقع بھرتی کے ایک مرکز پر کیاگیا۔ بغداد ہی میں پیر کو امریکی فوج کے ایک دستے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ بغداد میں تشدد کے ایک اور واقعہ میں مزاحمت کارروں نے دو امریکی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا ہے جن کے بارے میں امریکی فوج کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کو بحفاظت ایک امریکی فوجی اڈے پر اتار لیا گیا ہے۔ قبل ازیں عراقی پولیس نے اطلاع دی تھی کہ بغداد کے وسط میں مزاحمت کارروں کی فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ عراقی پولیس نے اس علاقے سے جھڑپوں کی اطلاعات بھی دی تھی۔ عراقی پولیس کے مطابق امریکی فوج نے اس پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر ہلکے ہتھیاروں سے چلائی جانے والی کچھ گولیاں لگی تھیں لیکن ہیلی کاپٹر بحفاظت اپنے اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ عراق کی جنگ میں مارچ دو ہزار تین سےاب تک پچاس کے قریب امریکی ہیلی کاپٹر تباہ یا حادثوں کاشکار ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: فضائی راستے بھی غیر محفوظ؟08 February, 2007 | آس پاس ’ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا تھا‘14 February, 2007 | آس پاس عراق: حملوں میں ستر افراد ہلاک28 March, 2007 | آس پاس عراق: چھ امریکی فوجی ہلاک02 April, 2007 | آس پاس چار برطانوی اور پانچ امریکی ہلاک05 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||