عراق: چھ امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سڑک کے کناروں پر بظاہر مربوط بم دھماکوں میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دو امریکی فوجی بغداد کے جنوب مغرب میں سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں مارے گئے جبکہ چار فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ پہلے دھماکے سے نمٹنے کی کارروائی میں مصروف تھے۔ عراق میں امریکی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ بغداد کے جنوب مغرب میں ہونے والے یہ دھماکے کس جگہ ہوئے۔ ادھر جنوبی عراق میں بصرہ شہر میں ایک برطانوی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء عراقی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں تشدد کے دوران عام شہریوں کی بڑی تعداد ماری جا رہی ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں ایک ہزار آٹھ سو ساٹھ عام شہری مارے گئے۔ یہ تعداد فروری کے ہلاک شدگان سے تیرہ فیصد زیادہ ہے۔ دریں اثناء عراقی صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ شیعہ ملیشیا مہدی آرمی نے اپنے رہنما مقتدیٰ الصدر کے حکم پر اپنی کارروائیاں روک دی ہیں۔ صدر طالبانی نے اسے چھ ہفتوں سے بغداد میں جاری فوجی آپریشن کا مثبت نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات نئے امریکی سفیر ریان کروکر سے سفارتی اسناد قبول کرتے وقت کہی۔ |
اسی بارے میں عراق میں امریکی فوج میں اضافہ 10 January, 2007 | آس پاس عراق: ایک سال میں 34 ہزار ہلاک16 January, 2007 | آس پاس بغداد، یونیورسٹی میں درجنوں ہلاک16 January, 2007 | آس پاس بغداد کار بم دھماکے، 17 ہلاک18 January, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||