چار برطانوی اور پانچ امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے مخلتف شہروں میں مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں چار برطانوی، پانچ امریکی اور سات عراقی فوجی ہلاک جبکہ ایک امریکی ہیلی کاپٹر کی ’کریش لینڈنگ‘ میں چار امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ عراق سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی شہر بصرہ میں سڑک کے کنارے ہونے والے ایک دھماکے میں چار برطانوی فوجی اور ان کا مترجم ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے چار فوجیوں میں دو خواتین فوجی شامل تھیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے بصرہ میں برطانوی فوج کے ترجمان لیفٹینیٹ کرنل کیون سٹیٹفورڈ رائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی فوجی اور ان کا مترجم اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی بکتر بند گاڑی پر بصرہ کے باہر گھات لگا کر حملہ کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ فوجی ایک کارروائی میں حصہ لے کر لوٹ رہے تھے جب سڑک کے کنارے ایک دھماکے کے بعد ان فوجیوں پر ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کر دیا گیا۔ برطانوی فوجیوں کے ساتھ ہلاک ہونے والے مترجم کی قومیت کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ برطانوی فوج نے عراق پولیس کی طرف سے لگائے جانے والے اس الزام کی تردید کی ہے کہ حملے کے بعد برطانوی فوج نے قریب ہی واقع ایک پولیس چوکی پر حملہ کر دیا اور اس میں موجود پولیس والوں کو زودوکوب کیا۔ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا کہ اس دھماکے کے پیچھے کون سے عناصر کار فرما تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عراق میں جاری ’دہشت گردی‘ کو ایرانی حکومت کے کچھ عناصر ہوا دے رہے ہیں۔
دریں اثناء عراق میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ بدھ کو بغداد کے مغربی علاقے میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں اس کے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کہ مطابق عراق میں گزشتہ روز آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ بغداد کے جنوبی علاقے میں امریکی فوج کے ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈ کی۔ اس ہیلی کاپٹر پر نو امریکی فوجی سوار تھے۔ امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے واقع میں چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عراقی فوجی حکام نے کہا تھا کہ امریکی ہیلی کاپٹروں مزاحمت کارروں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا تھا۔ ان کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کو سنی مزاحمت کارروں کے علاقے لطیفیہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ موصل شہروں میں مزاحمت کارروں نے عراقی فوج کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی جس میں سات عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ مارچ دو ہزار تین میں عراق پر امریکی اور برطانوی حملے کے بعد سے اب تک ایک سو چالیس برطانوی فوجی اور تین ہزار دو سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں 15 برطانوی فوجی ایرانی قبضے میں23 March, 2007 | آس پاس عراق: خود کش حملے، پچاس ہلاک24 March, 2007 | آس پاس عراق : بم دھماکے، پانچ امریکی ہلاک26 March, 2007 | آس پاس بش کو دھچکا، ڈیموکریٹس کی فتح28 March, 2007 | آس پاس خود کش حملہ، بم دھماکے، نو ہلاک31 March, 2007 | آس پاس سویلین ہلاکتوں میں اضافہ: عراق01 April, 2007 | آس پاس عراق: چھ امریکی فوجی ہلاک02 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||