BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 March, 2007, 22:32 GMT 03:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
15 برطانوی فوجی ایرانی قبضے میں
آج کل خلیج میں برطانوی، امریکی اور فرانسیسی بیڑے موجود ہیں
لندن میں وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے پندرہ فوجیوں کو زبردستی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ایران نے ان فوجیوں کو عراقی ساحل کے پاس خلیج میں مقامی وقت کے مطابق دن کے ساڑھے دس بجے اس وقت اپنے قبضے میں لے لیا جب انہوں نے ایک کشتی کو روکنے کی کوشش کی۔

برطانوی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی عراقی پانیوں میں معمول کی نگرانی کررہے تھے جب انہوں نے ایک کشتی کو کاریں اسمگلنگ کرنے کے شبہے میں روکا۔

لیکن ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی فوجی غیرقانونی طور پر ایرانی پانیوں میں داخل ہوگئے تھے۔

خبررساں ادارے اے پی کو امریکی بحریہ کے کمانڈر کیوِن آنڈہل نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں ایران کے انقلابی گارڈز ذمہ دار ہیں۔ کمانڈر آنڈہل نے بتایا کہ ان کے پاس اطلاع ہے کہ برطانوی فوجی بحفاظت ہیں۔

لندن میں برطانیہ کی وزیر خارجہ مارگریٹ بیکیٹ نے ایرانی سفیر سے برطانوی فوجیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی بحریہ کے کوموڈور نِک لیمبرٹ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ ایک ’عام غلط فہمی‘ کا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا: ’میرے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے کہ (برطانوی فوجی) عراقی پانیوں میں تھے۔ اسی طرح ایرانی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایرانی پانی میں تھے۔ پھر ہمیں معلوم ہوگا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے۔‘

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران کے ایٹمی تنازعے پر مغربی ممالک اور ایران کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ حال ہی میں عراق کے شہر بصرہ میں برطانوی فوجیوں کے خلاف تشدد کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

بحری جہاز’امریکی مشقیں‘
خلیج فارس میں مجوزہ امریکی جنگی مشقیں اشتعال انگیز ہیں: ایران
ایرانی جوہری پلانٹایران نیوکلیئر
سکیورٹی کونسل کے لیے نیا مسودۂ قرارداد تیار۔
امریکہ کو ’پیشکش‘
’حزب اللہ کی مدد بند کرنے کی پیشکش کی‘
بساطامریکہ، صدام، عراق
بساطِ سیاست: خبروں، تجزیوں کا مجموعہ
ایرانی صدر محمد احمدی نژادصدر احمدی نژاد
سلامتی کونسل سے خطاب کی خواہش
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد