محمودیہ دھماکے میں اٹھارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر محمودیہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ زخمی کی تعداد اب اٹھائیس بتائئ جاری ہے۔ اس سے پہلے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پندرہ اور زخمیوں کی تعداد پچیس بتائی گئی تھی۔ دھماکے کے وجوہات کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق دھماکہ ایک قتوشہ راکٹ کے عمارت سے ٹکرانے سے ہوا جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارود سے لدی کار سے کیا گیا۔ محمودیہ عراقی دارالحکومت بغداد سے بیس میل کے فاصلے پر واقع ہے اور حالیہ سالوں میں اسے کئی بار بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمودیہ میں ایک قتوشہ راکٹ شہر کے مرکزی حصہ میں واقع ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا تھا۔ دھماکے نے اس رہائشی عمارت کو ملبے کے ایک بڑے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ اس سے پہلے پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں۔ تاہم محمودیہ کے میئر نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ یہ ایک کار بم حملہ تھا جس میں سترہ افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی فوج نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ دھماکہ سڑک کے کنارے نصب کیے گئے ایک بم سے کیا گیا۔ | اسی بارے میں ’برطانوی فوجیوں کا نیا اعتراف‘ 01 April, 2007 | آس پاس سویلین ہلاکتوں میں اضافہ: عراق01 April, 2007 | آس پاس چار برطانوی اور پانچ امریکی ہلاک05 April, 2007 | آس پاس فنڈز میں تاخیر پر بش کی تنبیہ04 April, 2007 | آس پاس رمادی خود کش حملہ، 30 ہلاک06 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||