BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 April, 2007, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رمادی خود کش حملہ، 30 ہلاک
رمادی اتحادی فوجوں اور عراقی حکومت کے خلاف سنی مزاحمتی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے (فائل فوٹو)
عراق کے شہر رمادی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کے مطابق تازہ ترین واقعہ میں ایک خود کش ٹرک حملے میں تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ اس حملے میں ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ دیوانیہ کے شہر میں بھی امریکی اور عراقی فوجوں اور شیعہ مہدی آرمی کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ملک کے اس جنوبی شہر میں پولیس کے ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح ایک چھاپے کے بعد گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا ک دیوانیہ میں ہونے والے حملوں میں کئی امریکی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

گورنر کے دفتر کے ایک افسر کے مطابق حالیہ دنوں میں دیوانیہ میں کئی لوگ فرقہ وارانہ لڑائیوں میں مارے جا چکے ہیں۔

دیوانیہ میں پولیس اور شیعہ ملیشیا تنظیم دونوں کے ذرائع کے مطابق امریکی فوجوں نے شہر کے وسط میں مقتدیٰ الصدر کی حامی مہدی آرمی کے گڑھ پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ شہر کے اس علاقہ میں مہدی آرمی کو خاصی حمایت حاصل ہے۔

اس حملے کے بعد علاقے میں زبردست لڑائی ہوئی جس میں شیعہ ملیشیا کے جنگوؤں کے علاوہ عام شہری بھی مارے گئے۔

اس دوران رمادی کے پولیس کمانڈر نے چوکی پر حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے مغربی حصہ میں واقع اس چوکی پر دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک چھوٹے ٹرک کو چوکی کے اندر مار دینے کے بعد اس میں بم دھماکہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کئی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ ایک گنجان آباد علاقے میں ہوا ہے اس لیے خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد عام شہریوں کی بھی ہو سکتی ہے۔

کچھ اطلاعات میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے بم سے کلورین بھی خارج ہوئی تھی۔

اس سے قبل انبار کے صوبے میں دس ایسے بم دھماکے ہو چکے ہیں جن میں کلورین گیس والے بم استعمال کیے گئے تھے۔

رمادی عراق پر حملے کے بعد سے اتحادی فوجوں اور عراقی حکومت کے خلاف سنی مزاحمتی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔

پناہ گزین بچہ بڑھتے ہوئے مصائب
عراقی پناہ گزین جائیں تو کہاں جائیں؟
عراق میں غربت
امریکی حملے کے بعد عوام غریب تر: رپورٹ
زلمے خلیلزادزلمے خلیل زاد
اقوام متحدہ میں نئے امریکی سفیر؟
کربلا میں اربعین کی تقریباتکربلا میں اربعین
کربلا میں اربعین تقریبات میں ہزاروں شریک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد