اقوام متحدہ کے نئے امریکی سفیر؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر جارج بش خارجہ پالیسی کے عہدوں اور عراق میں امریکی کمان میں کئی اہم تبدیلیاں کرنے والے ہیں۔ امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہی گئی اس بات کی وائٹ ہاؤس نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے لیکن خیال ہے کہ اگلے چند روز میں صدر ان تقرریوں کا اعلان کردیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عراق میں تعینات امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کو اقوام متحدہ میں امریکہ کا نیا سفیر نامزد کیا جا ئے گا۔ ان کی جگہ اس وقت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رائن کراکر لیں گے۔ اس کے علاوہ عراق اور افغانستان کے لیے امریکی فوجی کمانڈر جنرل جان ابی زید کی جگہ ایڈمرل ولیم فیلون کی تقرری کا امکان ہے۔ عراق میں تعینات اہم کمانڈر جنرل جارج کیسی کی جگہ لیفٹننٹ جنرل ڈیوڈ پیٹرائس کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں ۔ امریکہ کے قومی انٹیلیجنس کے موجودہ ڈائریکٹر جان نیگروپونٹے کو نائب وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ ایک ریٹائرڈ وائس ایڈمرل مائکل مککونل لیں گے۔ اگر عراق اور افغانستان کے فوجی آپریشنز کی کمان ایڈمرل فولون کو دی گئی تو نیوی کے ایک کمانڈر دو بری جنگوں کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ زلمے خلیل زاد افغان نژاد ہیں اور وہ افغانستان اور عراق میں امریکی سفیر رہ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن نے 7 نومبر کے انتخابات میں حکمران جماعت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ زلمے خلیل زاد کی نامزدگی پر سینیٹ کی توثیق ضروری ہوگی لیکن مبصرین کے مطابق یہ اس لیے مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مسٹر خلیل زاد کے ڈیموکریٹ سینٹروں سے تعلقات اچھے رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں عراق مزید امریکی فوج بھیجنے کا امکان02 January, 2007 | آس پاس رمزفیلڈ کی جگہ باب گیٹس08 November, 2006 | آس پاس ’امریکہ جنگ جیت نہیں رہا‘05 December, 2006 | آس پاس عراق: رمزفیلڈ کو بھی شکوک تھے03 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||