BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق مزید امریکی فوج بھیجنے کا امکان
 صدر جارج بش
صدر بش نے چھٹیاں ٹیکساس میں اپنے فارم پر گزاریں
امریکی صدر جارج بش آئندہ چند دنوں میں عراق کے بارے میں نئی حکمتِ عملی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

صدر بش عراق کے بارے میں اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان نشری تقریر میں کریں گے جس میں توقع ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی بات کریں گے تاکہ وہاں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر کیا جاسکے۔

سنیچر کو عراق کے معزول صدر صدام حسین کی پھانسی کے بعد یہ ان کی پہلی نشری تقریر ہو گی۔

عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی بات ایک ایسے وقت کی جارہی ہے جب عراقی حکومت کے مطابق وہاں شہریوں کی ہلاکتوں میں تشویشناک حدد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

صدر جارج بش ٹیکساس میں چھٹیاں گزارنے کے بعد گزشتہ روز واشنگٹن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کو صدر بش کی انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر بش عراق کے بارے میں نئی حکمت عملی کا اعلان رواں ہفتے کے وسط میں کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔

اس تقریر میں صدر بش بنیادی طور پر امریکی سلامتی اور عالمی امن کے لیئے مزید قربانیوں دینے کی ضرورت پر بات کریں گے۔

عراق میں مجوزہ طور پر بھیجے جانے والے اضافی فوجی دستوں کے مشن کا ابھی تعین نہیں کیا گیا تاہم حکام کا خیال ہے کہ انہیں عراق کی سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی نہ کہ عراق فوج کو تربیت دینے کی۔

اگر عراق میں مزید امریکی فوج بھیجنے کی تجویز پر عملدرآمد ہوتا ہے تو یہ ایک انتہائی متنازع قدم ہو گا۔

عراق کی حکام کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عراق میں ہر ماہ تقریباً دس ہزار کے قریب شہری مارے جارہے ہیں۔

اسی بارے میں
عراق دھماکوں میں 70ہلاک
30 December, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد