عراق دھماکوں میں 70ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے چند گھنٹوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم ستر عراقی شہری اور چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے ہریہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جب کہ عراق کے جنوبی شہر کوفہ کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں اکتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے تھوڑی دیر قابل دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے اترنے والے ایک شخص کو مشتعل لوگوں نے ہلاک کر دیا۔ درین اثناء عراق میں امریکی فوجی حکام نے چھ امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد دسمبر سن دو ہزار چھ گزشتہ دو سالوں میں امریکی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کے اعتبار سے سب سے بدترین مہینے ثابت ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوفہ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عیدالاضحیٰ کے لیے خریداری میں مصروف تھے۔ عراق میں موجود امریکی فوج کے مطابق انہوں نے بغداد کے جنوب مغرب میں واقع تھر تھر کے علاقے میں چار مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند مسلح تھے اور انہوں نے جس عمارت پر حملہ کر کے ان شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے وہاں سے ان کو بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے۔ فوج نے بتایا ہے کہ ان کا ایک فوجی بغداد کے مغرب میں واقع صوبہ انبر میں لڑتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ اس علاقے میں زیادہ اکثریت عرب سنی باشندوں کی ہے اور اس علاقے میں شدت پسندوں اور امریکی فوجیوں کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔ | اسی بارے میں عراق: بم حملے میں چار ہلاک18 October, 2006 | آس پاس فوجیوں پر بد سلوکی کا الزام28 July, 2005 | آس پاس بغداد میں مزید تین خودکش حملے15 July, 2005 | آس پاس خود کش حملے میں بیس ہلاک10 July, 2005 | آس پاس امریکی فوج کے پست حوصلے26 March, 2004 | آس پاس امریکی فائرنگ: سات عراقی ہلاک 12 January, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||