امریکی فوج کے پست حوصلے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ برس اگست اور اکتوبر کے درمیان کویت اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد ذہنی صحت و نگہداشت کی تربیت بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس علاقے میں تعینات کم از کم تیئس امریکی فوجیوں نے خودکشی کی ہے اور یہ تعداد پوری امریکی فوج میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔ ان فوجیوں میں وہ فوجی شامل نہیں ہیں جنہوں نے امریکہ واپس پہنچنے کے بعد خود کو ہلاک کیا۔ امریکی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لینے والی طبی ماہرین کے ایک ٹیم نے فوج میں پست ہوتے ہوئے حوصلے کی نشاندہی کی ہے۔ طبی ٹیم کے ماہرین کے مطابق انٹریو کئے گئے باون فیصد فوجیوں میں پست یا بہت ہی پست مورال کی نشاندہی کی گئی جبکہ بہتر فیصد نے پست یا بہت کی پست یونٹ مورال کے اثرات ظاہر کئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک فوجیوں کے خودکشی کرنے کے رحجان کی کوئی واضح وجہ نہیں مل سکی لیکن یہ تشویش بہرحال موجود ہے کہ آیا خودکشی کی شرع کو کم کرنے کے لئے کچھ کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ امریکی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ عراق اور کویت میں تعینات فوجیوں میں خودکشی کی شرع نوجوان لڑکوں میں خودکشی کی شرع سے ابھی بھی کم ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||