BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 March, 2004, 09:06 GMT 14:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پر یلغار کا سال مکمل: مظاہرے
عراق پر یلغار کا سال مکمل: عالمی مظاہرے
عراق پر امریکی یلغار اور بغداد کے سقوط کا پہلا سال مکمل ہونے پر ہفتے کے روز دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین ہفتے کی دوپہر لندن کی سڑکوں پر نکل آئے اور عراق کے خلاف امریکی سالاری میں لڑی جانے والی جنگ کی مذمت کی جس میں برطانیہ بھی اتحاد کا حصہ ہے۔

دو مظاہرین نے مظاہروں کا آغاز برطانیہ میں بگ بینگ پر چڑھ کر کیا۔ وہ چھ گھنٹوں تک وہیں بیٹھے رہے تاہم خراب موسم کے باعث انہیں نیچے اترنا پڑا۔ پولیس کے مطابق گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق صبج چھ بجکر پندرہ منٹ پر یہ مظاہرین بگ بین پر چڑھ گئے اور انہوں نے ایک جھنڈا لہرایا جس پر لکھا تھا کہ سچائی کا وقت آگیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈرڈ اور نیویارک میں بھی مظاہرے ہونے ہیں۔

لندن میں مظاہروں کا اہتمام سٹاپ دی وار کوئیلیشن نے کیا ہے اور برطانیہ کے درجنوں علاقوں سے مظاہرین کوچوں میں سوار ہو کر ہائیڈ پارک پہنچ رہے ہیں جہاں سے وہ ٹرافیلگر سکوائر جائیں گے۔

اس مظاہرے سے لندن کے میئر، برطانوی رکنِ پارلیمان جارج گیلوے، ریل ورکر یونین کے رہنما باب کرو اور گوانتا نامو میں قیدیوں کے وکیل لویز کرسچن خطاب کریں گے۔

آسٹریلیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق ہزاروں افراد نے وزیرِ اعظم جون ہاورڈ کے عراقی جنگ میں شرکت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے احتجاجی مارچ میں حصہ لیا ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی میں کئی ہزار افراد عراق پر امریکی جنگ کے مخالفت میں مظاہرے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

ان یورپی ممالک میں بھی ہفتے کی دوپہر اس طرح کے احتجاجی مظاہرے ہونے کا امکان ہے جہاں حکومتوں نے عراق کے خلاف جنگ کی حمایت کی تھی۔

نیو یارک میں جنگ کے مخالفین کہتے ہیں کہ ہزاروں افراد احتجاج کریں گے اور عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کریں گے۔

ان مظاہروں سے قبل امریکی صدر جارج بش نے کہا کہ صدام حسین کی معزولی سے تشدد اور مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

صدر بش نے ہر ملک کی حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم ظاہر کرے اور اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

برطانیہ میں گرین پیس کے ایک رکن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر قوم کو سچ بتائیں۔

جنگ مخالف مظاہروں کے منتظمین کہتے ہیں کہ انہیں تشویش ہے کہ امریکی اور دوسری فوجیں مستقلاً عراق میں ہیں۔

مظاہرین کی ایک رہنما کا کہنا تھا کہ ان مظاہروں کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ برطانیہ میں ابھی تک جنگ کی مخالفت ختم نہیں ہوئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد