BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 March, 2004, 19:29 GMT 00:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جنگ جاری رکھیں‘
صدر بش اور دہشت گردی
دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے
صدر بش نے کہا ہے کہ تہذیب اور اور دہشت گردی کی جنگ میں کوئی لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

امریکہ کی عراق کے خلاف جنگ کے ایک برس پورے ہونے کے موقع پر تقریر کرتے ہوۓ صدر بش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس نسل کے لئے ناگزیر قرار دیا۔

’اس ماہ سپین کے شہر میڈرڈ میں ہونے والے دھماکے یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ مہذب دنیا حالتِ جنگ میں ہے‘۔

’دہشت گردوں کے نام امریکہ کا پیغام یہ ہے کہ وہ ایک روز اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔‘

صدر بش وہائٹ ہاؤس میں سفارتکاروں اور دیگر افراد سے خطاب کر رہے تھے۔

نئ سپین حکومت نے عراق میں سپین کے اب تک کے فوجی کردار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق اس سے امریکہ کی عراق پالیسی کو نئے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

دریں اثناء عراق میں امریکی منتظم پال بریمر نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں تیس جون کے انتقالِ اقتدار کے منصوبے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پال بریمر کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ اس میں مز ید شدت آئے گی۔

صدر بش نے کہا

 دہشت گردایک روز اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے
صدر بش
کہ اپنے حلیفوں کے ساتھ ہمارے اختلافات اب ماضی کا حصہ ہیں۔

صدر بش کے مطابق دہشت گردوں کے سامنے کمزور پڑنے کا مطلب مزید دہشت گردی کو ہوا دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس موذی خطرے کا مقابلہ کریں گے اور مکمل طور پر قلع قمع کر دیں گے۔

انہوں نے افغانستان میں طالبان حکومت کی تبدیلی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بہت بڑی فتح قرار دیا۔ انہوں نے افغانستان میں لڑکے اور لڑکیوں کی سکولوں میں واپسی اور تعلیم حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد