BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 November, 2003, 13:59 GMT 18:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں کام مکمل کریں گے: بش
بش اور بلیئر

امریکی صدر بش اور برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے لندن کی ڈاؤننگ سٹریٹ میں مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

خطاب کے بعد صحافیوں نے دونوں رہنماؤں پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

دونوں رہنماؤں نے ترکی میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ بش اور بلیئر نے عراق اور دہشتگردی کے معاملات پر متفقہ موقف کا اظہار کیا۔

بش نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا امکان نہیں ہے بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’عراق کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا‘۔

دونوں رہنما بظاہر گوانتانامو بے میں قید نو برطانوی شہریوں کے معاملے پر صحافیوں کو سوالات کے اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔ ان نو افراد کو کسی مقدمے کے بغیر قید میں رکھا گیا ہے۔

امید کی جارہی تھی کہ صدر بش کے دورے کے دوران اس معاملے کو حل کیا جائے گا تاہم بلیئر کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر کسی اور وقت غور کیا جائے گا جبکہ بش کا جواب کچھ مبہم ہی رہا اور انہوں نے کہا ’انصاف کیا جارہا ہے اور ان کے ساتھ انسانی سلوک روا رکھا گیا ہے‘۔

پریس کانفرنس کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمان کے نواح میں تقریباً ایک لاکھ جنگ مخالف افراد احتجاج کررہے ہیں۔

اس احتجاج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بلیئر نے کہا ’یہ ہماری جمہوریت کا حصہ ہے۔ میرا صرف اتنا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو چاہئے کہ ہمارا موقف بھی سنیں‘۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کئی برس بعد عراقی اس قابل ہوئے ہیں کہ وہ آزادی کا مزہ چکھ سکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد