تیل کے سات نئے ٹھیکوں کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے عراق کو تیل کی سپلائی کے لئے نائب صدر ڈک چینی کی کمپنی کو دئے گئے متنازعہ ٹھیکوں کو تبدیل کرنے کےلئے سات نئے ٹھیکے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہیلی برٹن نامی کمپنی پر، جس کے سربراہ امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی ہوا کرتے تھے، الزام ہے کہ اس نے کویت سے عراق تیل عام قیمت سے زیادہ پر درآمد کیا۔ نئے اعلان کردہ سات ٹھیکوں میں سے چھ میں دو سو ملین ڈالرکی قیمت کا تیل ترکی سے منگوایا جائے گا جبکہ سب سے بڑا ٹھیکہ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے جو ایک سو آٹھ ملین ڈالر کی مالیت کا ہے۔ پہلےہیلی برٹن کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکوں پر الزام ہے کہ وہ امریکہ کو عراق کے لئے تیل عام قیمت سے تین گنا مہنگا بیچ رہی تھی۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ہیل برٹن نے عراق میں تیل کے لئے دیئے گئے ٹھیکوں سے اربوں ڈالر بنائے ہیں اور ان میں سے کئی ٹھیکے ٹینڈر کے مقابلے کے بغیر ہی دئے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||