BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 January, 2004, 02:51 GMT 07:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی تیل: ٹھیکہ ہیلی برٹن کا
ڈِک چینی
ڈِک چینی پر بدعنوانی کا الزام لگتا رہا ہے

امریکی فوج نے عراق کی تیل کی صنعت کی مرمت کا ٹھیکہ ماضی میں نائب امریکی صدر ڈِک چینی سے وابستہ کمپنی ہیلی برٹن کو دے دیا ہے۔

مرمت کا ٹھیکہ جو کہ 1.2 ارب ڈالر کا ہے عراق میں ہیلی برٹن کی ذیلی کمپنی کیلوگ براؤن اینڈ رووٹ کو دیا گیا۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب کہ وزارتِ دفاع کے حکام اس الزام کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کمپنی نے عراق میں تیل کی ترسیل میں گھپلے کیے تھے۔

ہیلی برٹن نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور گھپلے کی تردید کی ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین نے کمپنی کو پہلے دیے جانے والے ٹھیکوں کی بھی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ بش انتظامیہ اپنے دوستوں کو ان کی خدمات کا صلہ دے رہی ہے۔

تین سال قبل جارج بش کے نائب صدر بننے سے پہلے ڈِک چینی ہیلی برٹن کے سربراہ تھے۔ انہوں نے انتخابات کے بعد ہیلی برٹن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد