عراق: تین امریکی تین عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں رونما ہونے والے مختلف واقعات میں تین امریکی اور تین عراقی ’ باغی‘ ہلاک ہوئے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ مشرقی فلوجہ میں پیش آیا ہے جس میں ایک فوجی امریکی فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ایک امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’باغیوں نے سڑک کے کنارے بم لگا دیے تھے جس کے بعد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں بم پھٹ گئے۔ ایک واقعہ عراقی شہر بقوبہ میں پیش آیا جس میں ایک اور امریکی فوجی قافلے پر بم پھینکا گیا جس ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے امریکی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ بغداد کے شمال عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملے سے باغیوں کے ساتھ شروع ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||